کھیل
چیمپئنز ٹرافی سے قبل اسٹیڈیمز کی تعمیر نو چیلنج تھی: محسن نقوی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل اسٹیڈیمز کی تعمیر نو ایک چیلنج تھا، اللہ نے ہمارا اور پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ رب ذوالجلال نے ہماری دن رات کی مخلصانہ کوششیں رنگ لائیں ہیں۔محسن نقوی کا کہنا ہے کہ تنقید کے باوجود پوری ٹیم مشن کو سمجھتے ہوئے کام میں لگی رہی، ہم پاکستان کی سوچ کے ساتھ آگے بڑھے اور اللہ تعالی نے اسے کامیاب کیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں عوام کی انٹری مفت ہے اور معروف گلوکار پرفارم کریں گے جبکہ آتش بازی اور لائٹ شو کا شاندار مظاہرہ بھی ہوگا۔پی سی بی نے کہا ہے کہ مہمان نوازی کے خانوں کی اپ گریڈیشن مکمل کر لی گئی ہے جس سے شائقین اور کھلاڑیوں کی سہولیات میں اضافہ ہو گا۔




