اوورسیز

جنوبی کوریا: ٹیچر نے چاقو مار کر طالبہ کی جان لے لی

جنوبی کوریا میں ایک 7 سالہ بچی کو سکول ٹیچر نے چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق 40 سالہ خاتون ٹیچر نے ہسپتال میں زیر علاج بچی کو خودسوزی کے باعث قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ڈیجیون شہر کے ایک اسکول میں پیش آیا۔ڈیجیون ایجوکیشن آفس کا کہنا ہے کہ مذکورہ ٹیچر نے ڈپریشن کی وجہ سے 9 دسمبر کو 6 ماہ کی چھٹی مانگی تھی۔ ڈاکٹر کی جانب سے کام کے لیے موزوں قرار دیے جانے کے بعد ٹیچر نے صرف 20 دن بعد ہی اسکول میں پڑھانا شروع کیا۔جنوبی کوریا کے قائم مقام صدر چوئی سانگ موک نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button