0

سجل علی کا شاہ رخ خان کے مشورے پر اتفاق

اسلام آباد:معروف اداکارہ سجل علی نے شاہ رخ خان کے دل ٹوٹنے سے متعلق دیے گئے بیان کی ویڈیو جاری کرکے ان کی باتوں سے اتفاق کرلیا۔حال ہی میں اداکارہ سجل علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری جاری کی جس میں شاہ رخ خان کسی انٹرویو کے دوران دل شکستہ انسان کیلئے مفید مشورہ دیتے نظر آرہے ہیں۔مذکورہ ویڈیو میں شاہ رخ خان کہہ رہے ہیں کہ ’ اگر زندگی میں کبھی دل لگ جائے، ٹوٹ جائے یا خراب ہو جائے تو فکر نہیں کرو زندگی بہت ساری باقی ہے۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’ کچھ چھوٹا موٹا نقصان ہوجائے تو پریشان نہ ہو کیونکہ خدا ہر چیز کو اچھا کردیتا ہے، میرے ساتھ بھی بیشتر مرتبہ ایسا ہوا کہ لگا سب ختم ہوگیا ہے، زیرو پر آگیا ہوں لیکن پھر ہر بُری چیز میں سے اچھائی نکلی ہے۔‘انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’ اگر کسی کے ساتھ ایسا ہو تو دل مت خراب کرو بس یقین رکھو ہر برائی میں بہتری ہی چھپی ہے‘۔سجل علی نے کنگ خان کی اس ویڈیو کو سیئر کرکے اس کے ساتھ لکھا کہ ’ یہ بالکل درست فرما رہے ہیں‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں