پاکستانتازہ ترین

اللہ نے تیزی سے گڑھے میں گرتے ملک اور قوم کو بچا لیا: نواز شریف کے سب کو حیران کردیا

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ شہباز شریف بہت محنت کر رہے ہیں، انشاء اللہ ہم ایک بار پھر ٹیک آف کر سکتے ہیں۔لاہور میں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اراکین پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی۔ارکان پنجاب اسمبلی سے گفتگو میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کا سفر محنت سے جاری رکھا جائے۔نواز شریف نے کہا کہ شہباز شریف بہت محنت کر رہے ہیں، لوگ طویل عرصے بعد لاہور اور پنجاب میں خوشی اور اطمینان دیکھ رہے ہیں، اللہ تعالیٰ نے ملک و قوم کو بچایا جو تیزی سے گڑھے میں گر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں کمی سے عوام کو کچھ ریلیف ملا ہے، پالیسی ریٹ کو 22 سے کم کرکے 12 فیصد کرنا معاشی بہتری کی علامت ہے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف پاکستان کی ترقی کا نام ہے اور ہم سب ان کے سپاہی ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کا نام آئے تو انہیں عوامی خدمت کی مثال بننا ہو گا۔دوسری جانب اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو پنجاب میں ترقیاتی کاموں اور عوامی منصوبوں پر خراج تحسین پیش کیا۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button