پاکستانتازہ ترینروزگار

بانی پی ٹی آئی کی اپیل کام نہ آئی، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ

بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ترسیلات زر نہ بھیجنے کی اپیل نے رنگ پکڑ لیا، جنوری 2025 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں سال جنوری میں 3 ارب ڈالر ملک بھیجے گئے جو کہ گزشتہ سال جنوری کے مقابلے میں 25 فیصد زیادہ ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025 کے پہلے سات ماہ میں ترسیلات زر 20.8 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 31.7 فیصد زیادہ ہیں۔مالی سال 2024 کے پہلے سات مہینوں میں ترسیلات زر 15.8 بلین ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔ممالک کے لحاظ سے جنوری 2025 میں سعودی عرب سے 72.83 ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 62.17 ملین ڈالر، برطانیہ سے 44.36 ملین ڈالر اور امریکہ سے 29.85 ملین ڈالر پاکستان بھیجے گئے۔معاشی ماہرین کے مطابق ترسیلات زر میں اضافہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر عدم اعتماد کا اظہار ہے جب کہ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا ملک دشمن بیانیہ دم توڑ چکا ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button