0

اریج محی الدین کی سادگی مداحوں کو بھا گئی

اسلام آباد :شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اریج محی الدین کی سادگی مداحوں کو بھا گئی۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ اریج محی الدین نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں گولڈن رنگ کا کام والا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔اریج کی تصاویر پر مداح ان سے ڈریس ڈیزائنر سے متعلق سوال کررہے ہیں۔اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور تعریفی کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔اریج محی الدین سوشل میڈیا پر اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔س سے قبل بھی انہوں نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔اریج اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بندش ٹو‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں جس کی دیگر کاسٹ میں ثانیہ سعید، عفان وحید، آمنہ الیاس، چائلڈ اسٹار حورین ودیگر شامل ہیں۔بندش ٹو کی کہانی سید نبیل اور شاہد نظامی نے لکھی ہے، ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض عابس رضا نے انجام دیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں