پاکستانتازہ ترین

جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ کے 6 ججز کے ناموں کی منظوری دے دی

جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ کے لیے 6 ججز کے ناموں کی منظوری دے دی ہے جن میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق بھی شامل ہیں۔ جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ میں 6 ججز کی تقرری کی منظوری دے دی۔ جسٹس شکیل احمد کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی منظوری دی گئی۔اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحیٰ آفریدی کی زیر صدارت اجلاس میں جوڈیشل کمیشن نے 6 ججز کی سپریم کورٹ تقرری کی منظوری کثرت رائے سے دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ کا قائم مقام جج بنانے کی منظوری دی گئی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو آرٹیکل 181 کے تحت سپریم کورٹ کا قائم مقام جج مقرر کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ سے سپریم کورٹ میں جج کی تعیناتی کا معاملہ التوا کا شکار ہوگیا۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button