0

عائشہ خان نے بیٹی کے ساتھ نئی تصاویر شیئر کردیں

اسلام آباد:شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ عائشہ خان نے بیٹی ماہ نور کی سالگرہ پر تصاویر شیئر کردیں۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سابقہ اداکارہ عائشہ خان بیٹی ماہ نور کی تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔تصاویر میں عائشہ خان نے بیٹی کی سالگرہ کا کیک بھی شیئر کیا، وہ بیٹے کو گود میں اٹھائے ماہ نور کے ساتھ سالگرہ کا کیک کاٹ رہی ہیں۔عائشہ خان نے 2003 میں ’تم یہی کہنا‘ ڈرامے سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور اس کے بعد متعدد ڈراموں میں کام کیا، 2018 میں وہ شوبز انڈسٹری چھوڑ کر میجر عقبہ سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں