170

بھارتی چیف آف ڈیفنس بپن راوت کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، 4 افراد ہلاک

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک، 3 زخمی ہو گئے۔

بتایا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹرمیں بھارت کے چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت اور اہلخانہ کے علاوہ سٹاف کے 14 افراد سوار تھے۔ ہیلی کاپٹر کوئمباطور اور سلر کے مابین حادثے کا شکار ہوا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جنرل بپن راوت میڈیکل کالج میں لیکچر کیلئے جا رہے تھے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ کے مقام پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں