برطانوی وزیراعظم لز ٹرس نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ 169

برطانوی وزیراعظم لز ٹرس نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

برطانوی وزیراعظم لز ٹرس نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق لز ٹرس نے بادشاہ چارلس سے ملاقات میں انہیں اپنے استعفے سے آگاہ کر دیا ہے۔
لز ٹرس کا کہنا تھا کہ انہوں نے معیشت کی بہتری کا عزم لے کر وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالا تھا تاہم وہ مینڈیٹ کو پورا نہیں کرپارہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ نئے وزیراعظم کے انتخاب تک ذمہ داریاں نبھاتی رہیں گی۔
خیال رہے کہ لز ٹرس مختصر ترین عرصے تک وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز رہیں، انہیں وزارت عظمٰی کے عہدے پر فائز ہوئے ابھی 6 ہفتے ہی ہوئے ہیں۔
اس سے قبل وزیر داخلہ سویلا بریورمین نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ انہوں نے اپنے استعفیٰ کی وجہ حکومتی پالیسیوں سے اختلاف کو قرار دیاتھا۔ان کی جگہ سابق وزیرٹرانسپورٹ گرانٹ شپس کو نیا وزیر داخلہ مقرر کردیا گیا ہے۔وزیرداخلہ سے قبل برطانوی وزیرخزانہ بھی استعفیٰ دے چکے ہیں۔ برطانیہ کی وزیراعظم لزٹرس کے لیے وزرا کے استعفوں کے بعد مشکل صورتحال پیدا ہوگئی تھی۔ لزٹرس کو چند روز کے اندر مارکیٹ اور معیشت کے حوالے سے کیے گئے فیصلوں پر شدید تنقید کا سامنا تھا۔
سیاستدانوں اور تجارتی شعبے کے افراد نے برطانوی وزیراعظم لزٹرس کے فیصلوں کو ملک کے لیے نقصان دہ اور جلد بازی میں کیے گئے فیصلے قرار دیا تھا۔ لز ٹرس نے سابق وزیراعظم بورس جانسن کی حکومت ختم ہونے کے بعد 6ستمبر کو عہدہ سنبھالا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں