صحت

جنوری کے دوران ملک بھر میں ہر قسم کی صحت سہولیات مزید مہنگی ہوگئیں

جنوری کے دوران ملک بھر میں ہر قسم کی صحت کی خدمات مہنگی ہو گئیں۔ادارہ شماریات کے مطابق ماہ کے دوران میڈیکل ٹیسٹ کی فیسوں میں مزید 5.36 فیصد اضافہ ہوا اور میڈیکل ٹیسٹ سالانہ بنیادوں پر 15.16 فیصد مہنگے ہوئے۔دستاویز میں کہا گیا کہ جنوری میں کلینکس 4.28 فیصد اور دانتوں کی خدمات ایک ماہ میں 2.22 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 26.16 فیصد مہنگی ہو گئیں۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ہسپتال جنوری کے دوران 0.36 فیصد اور گزشتہ سال کے دوران 13.09 فیصد مہنگے ہوئے۔دستاویز کے مطابق جنوری کے دوران ادویات کی قیمتوں میں 0.52 فیصد اضافہ ہوا، ایک سال کے دوران ادویات 17.48 فیصد مہنگی ہوئیں اور ہر قسم کی صحت کی خدمات ایک ماہ میں 1.27 فیصد مہنگی ہوئیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button