روزگار

چینی مہنگی، افغانستان کیلئے برآمدات میں بھی اضافہ

ملک میں چینی کی قیمتوں اور افغانستان کو چینی کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق جولائی سے جنوری تک افغانستان کو چینی کی برآمدات میں 4332 فیصد کا زبردست اضافہ ہوا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں افغانستان کو چینی کی برآمدات 262.7 ملین ڈالر تھیں۔گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران افغانستان کو چینی کی برآمدات 5.9 ملین ڈالر تھیں۔اعداد و شمار کے مطابق وفاقی حکومت نے جون سے اکتوبر 2024 تک 750 ہزار ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی۔اکتوبر 2024 میں 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد کی اجازت دی گئی۔گزشتہ 10 ہفتوں میں ملک میں چینی کی قیمت میں اوسطاً 21 روپے 26 پیسے فی کلو کی کمی ہوئی ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button