کھیل

نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا افتتاح کل، علی ظفر پرفارم کرینگے

نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا شاندار افتتاح کل ہوگا جس پر گلوکار علی ظفر شائقین کرکٹ کے لیے پرفارم کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے شاندار افتتاح کے انتظامات شروع کردیئے ہیں۔پی سی بی کے مطابق کراچی کے تمام ٹیسٹ کرکٹرز کو افتتاحی تقریب میں مدعو کیا گیا ہے۔بورڈ کا کہنا ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم میں انکلوژرز کو شاہد آفریدی اور یونس خان کے نام سے منسوب کیا جارہا ہے۔اس سے قبل گلوکار علی ظفر نے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور میں مزہ آگیا، اب اگلا اسٹاپ 11 تاریخ کو کراچی اسٹیڈیم ہوگا، انشاء اللہ کیا کراچی تیار ہے؟

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button