
اوورسیز
ٹرمپ نے ’خلیج میکسیکو‘ کو باضابطہ ’خلیج امریکا‘ کا نام دیدیا
صدر ٹرمپ نے باضابطہ طور پر خلیج میکسیکو کو خلیج امریکہ کا نام دیا اور اعلامیہ پر دستخط کر دیئے۔امریکی صدر ٹرمپ نے عہدہ سنبھالتے ہی کہا تھا کہ وہ خلیج میکسیکو کا نام خلیج امریکہ رکھیں گے۔صدر ٹرمپ نے یہ اقدام آج سپر بال دیکھنے کے لیے اڑان بھرتے ہوئے کیا جس کے بعد امریکی صدر کے طیارے میں یہ اعلان بھی کیا گیا کہ آج ہم پہلی بار خلیج امریکا کے اوپر سے پرواز کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ خلیج یا خلیج سمندر کا وہ حصہ ہے جو 3 اطراف سے زمین سے گھرا ہوا ہے اور اس کا ایک داخلی راستہ ہے۔ عام طور پر، خلیج کا داخلی راستہ تنگ ہوتا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق خلیج میکسیکو کو امریکا کا ’تیسرا ساحل‘ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس کی ساحلی پٹی 5 ریاستوں ٹیکساس، لوزیانا، مسیسیپی، الاباما اور فلوریڈا سے ملتی ہے۔