پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بادلوں کا سسٹم داخل ہوگیا، محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت کئی مقامات پر بارش کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغربی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ محکمہ موسمیات مری، گلیا ت سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت لیہہ میں منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ، سکردو، استور، گوپاس میں منفی 6، کالام میں منفی 5، ہنزہ میں منفی 4، بگروٹ میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی میں موسم ایک بار پھر کھٹا ہو گیا ہے اور آج سے دن کے اوقات میں درجہ حرارت میں ایک سے دو ڈگری تک اضافے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے شہر میں رات کے درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہوگا، شہر میں موسم سرد اور خشک ہے جب کہ دن میں گرمی کی شدت محسوس کی جاسکتی ہے، موجودہ درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد ہے۔AQI کے مطابق، کراچی دنیا کا 10واں آلودہ ترین شہر ہے اور پاکستان کا 8واں آلودہ شہر ہے۔ کراچی کے آلودہ ترین علاقوں میں شاہ فیصل پہلے، کورنگی دوسرے اور گلشن اقبال تیسرے نمبر پر ہے۔بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا ایک حصہ ہے، جیسا کہ کوئٹہ اوربلوچستان کے شمالی اضلاع میں مطلع جزوی طور پر آبر آلو رہے گاجبکہ کوئٹہ، زیارت، پشین اور قلعہ عبداللہ میں چند مقامات پر بارش اور برفباری کا امکان ہے





