
قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے ہوگا جس کے لیے 13 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ انکم ٹیکس آرڈیننس 2024 قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، پاکستان کوسٹ گارڈ ترمیمی بل 2024 اور پاکستان سٹیزن شپ ایکٹ ترمیمی بل 2023 بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔ سول کورٹس ترمیمی بل 2024 بھی قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، سوات میں گیس کے نئے کنکشن نہ دینے کے خلاف توجہ مبذول نوٹس بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔اس کے علاوہ جنکوسک کے ملازمین کے مسائل پر توجہ دلاناٹس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔