
کھیل
جب آپ ہار جائیں تو وہ ایک مشکل دن ہوتا ہے، کپتان قومی ٹیم
لاہور: قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کے بعد کہا کہ جب آپ ہارتے ہیں تو مشکل دن ہوتا ہے۔ لاہور میں سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ جب آپ ہارتے ہیں تو مشکل دن ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شروع میں پچ تھوڑی مشکل تھی لیکن ولیمسن اور مچل نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پھر فلپس نے اس انداز میں بلے بازی کی جسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔اس موقع پر نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر کا کہنا تھا کہ وہ ایک مرحلے پر 280 یا 300 پر نظر آرہے تھے لیکن گلین فلپس کی بیٹنگ نے فرق ڈال دیا۔ کیوی کپتان نے مزید کہا کہ اب ہماری نظریں کراچی پر ہیں۔ یاد رہے کہ سہ ملکی سیریز کے چھٹے روز پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے میزبان پاکستان کو 78 رنز سے شکست دی تھی۔




