
بیٹے کو 14 ماہ سے نہیں دیکھا وہ اب تک جیل میں ہے، اسرائیلی قید سے رہا فلسطینی نے دکھ بھری کہانی سنادی
غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت قیدیوں کے تبادلے کے بعد اسرائیلی جیلوں سے رہائی پانے والے 111 فلسطینی غزہ کی پٹی پہنچ گئے، اس سے قبل حماس نے 3 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا تھا۔اسرائیلی جیل سے رہائی پانے والے قیدی یاسر ابو عزام نے بتایا کہ ہمیں دو روز قبل اس کی رہائی کی خبر ملی تھی اور اس کے بعد سے میں ایک لمحے کے لیے بھی سو نہیں پایا، ہر وقت یہ سوچتا ہوں کہ میرا خاندان زندہ ہے یا نہیں۔رہائی پانے والے فلسطینی قیدی نے خان یونس میں عرب ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے بیٹے محمد کو 14 ماہ سے نہیں دیکھا۔ وہ اب بھی جیل میں ہے، مجھے امید ہے کہ وہ ٹھیک کر رہا ہے۔اس نے قید کے دوران اپنے ساتھ روا رکھے گئے ناروا سلوک کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں ہمیں کھانے کو کچھ نہیں دیا گیا، ہم بھوکے مرتے رہے اور ہر وقت مارا پیٹا جاتا رہا۔اپنی وزن کی حالت کے بارے میں بتاتے ہوئے یاسر نے کہا کہ جب میں گرفتار ہوا تو میرا 120 کلوگرام تھا اور اب صرف 80 کلو گرام رہ گیا ہے۔خیال رہے کہ غزہہ معاہدے کے تحت قیدیوں کے تبادلے کی پانچویں میں حماس نے تین یرغمالی، اسرائیل نے 183 قیدی رہائی کا حکم دیا۔