پاکستانتازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنے کیخلاف ہوں، مولانا فضل الرحمان نے چپ کاروزہ توڑدیا

مردان: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی سمیت کسی بھی سیاستدان کو جیل میں رکھنے کے خلاف ہیں۔تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین کو طاقت کے ذریعے سیاست کے میدان سے ہٹانے کے حامی نہیں۔ سیاست میں انتہا پسندی نہیں ہونی چاہیے۔ 26ویں ترمیم کے حوالے سے مولانا نے کہا کہ 26ویں ترمیم کے حوالے سے ہم نے تنہا جنگ لڑی۔مدارس ایکٹ پر انہوں نے کہا کہ مدارس ایکٹ سے متعلق تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں، ہم تلخی سے نہیں بات چیت سے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں۔جے یو آئی (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم اسمبلیوں میں اپوزیشن میں بیٹھے ہیں، حکومت کے معاشی استحکام کے دعوے بے بنیاد ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگلے سال مہنگائی بڑھے گی اور جی ڈی پی کم ہو جائے گی۔ ہم نے آئین، پارلیمنٹ اور شہریوں کے حقوق کا تحفظ کیا ہے، سب کو آئینی دائرے میں رہ کر کام کرنا ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امریکا کو افغانستان میں اور اسرائیل کو فلسطین میں شکست ہوئی، عالمی قوتوں کا جنگی جنون تباہ ہوچکا ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button