وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عوام پروپیگنڈے پر نہیں کارکردگی پر ووٹ دیتے ہیں۔نارووال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ دھاندلی کا معاملہ اٹھانے والوں نے اپنے 4 سال میں کچھ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کا رونا رونا جاری رہے گا، ہم عوام کی خدمت کرتے رہیں گے، عوام پروپیگنڈے پر نہیں کارکردگی پر ووٹ دیتے ہیں۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والوں کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، انہوں نے اپنے دور میں ملکی ترقی کا راستہ روکا۔انہوں نے کہا کہ ایک اناڑی نے ملک کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، اس نے اپنے 4 سال میں نوجوانوں سے نوکریاں چھین لیں۔





