تازہ ترینکھیل

وزیراعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کو شکست دینے کا ہدف دیدیا

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کو شکست دینے کا ہدف دے دیا۔جمعہ کو وزیراعظم شہباز شریف نے نئے تعمیر شدہ قذافی سٹیڈیم کا افتتاح کیا۔ لاہور میں منعقدہ تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزراء، کرکٹرز اور شائقین نے شرکت کی۔قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو شاندار طریقے سے مکمل ہوئی۔وزیراعظم شہباز شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کو شکست دینے کا ہدف دے دیا۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں نے شاندار کرکٹ کھیلی، انہوں نے پوری قوم کے دل جیت لیے، قوم کو بابر اعظم اور رضوان سے بڑی توقعات ہیں، آپ چیمپئنز ٹرافی جیت کر نہ صرف پوری قوم کے ہیرو بنیں گے بلکہ پڑوسی ملک بھارت کو شکست دے کر 24 کروڑ عوام کے دل جیتیں گے۔اپنے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ شاہین آفریدی سے بھی اپنے سسر شاہد آفریدی کی طرح وکٹ لینے کی امید ہے۔ وزیراعظم نے چیمپئنز ٹرافی میں قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے کراچی میں شروع ہو رہی ہے۔ ایونٹ میں پاک بھارت ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں ہوگا۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button