
اوورسیز
ٹرمپ نے سابق صدر جو بائیڈن کی خفیہ معلومات تک رسائی روک دی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر جو بائیڈن کی خفیہ معلومات تک رسائی روک دی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے جو بائیڈن کی سیکیورٹی کلیئرنس منسوخ کرتے ہوئے سابق صدر کی خفیہ دستاویز تک رسائی کو روک دیا۔اب جو بائیڈن کو روزانہ کی بنیاد پر انٹیلی جنس بریفنگ بھی نہیں دی جائے گی۔ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ بائیڈن کی یادداشت خراب ہے۔ یہاں تک کہ اپنے بہترین سالوں میں بھی جب وہ حساس معلومات کی بات کرتے تھے تو وہ ناقابل اعتبار تھا۔اپنے مشہور جملے کو دہراتے ہوئے ٹرمپ نے کہا، ’’تمہیں نوکری سے نکال دیا گیا ہے، جو‘‘۔





