تازہ ترینروزگار

پاکستان آئی ایم ایف کی بڑی شرائط پوری کرنے میں کامیاب

رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے اخراجات اور آمدنی کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان پہلے 6 ماہ میں آئی ایم ایف کی اہم شرائط پوری کرنے میں کامیاب رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق پرائمری ہیڈ پلس 2900 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 3600 ارب روپے تک پہنچ گیا، چاروں صوبوں نے 750 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 776 ارب روپے کا ہیڈ پلس بجٹ دیا۔وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ 6 ماہ میں ایف بی آر کو ٹیکس ریونیو کی مد میں 384 ارب روپے کی کمی کا سامنا کرنا پڑا، 6009 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں ٹیکس وصولی 5624 ارب روپے رہی۔تاجر دوست سکیم کے تحت 23 ارب 40 کروڑ روپے ٹیکس وصولی کا ہدف پورا نہ ہوسکا، وفاقی حکومت کی خالص آمدنی 5887 ارب روپے جبکہ وفاقی حکومت کے اخراجات 8200 ارب روپے سے تجاوز کر گئے۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ صوبوں نے 376 ارب روپے کے محصولات کے ہدف کے مقابلے میں 442 ارب روپے ٹیکس جمع کیا۔وزارتِ تجارت کا کہنا ہے کہ پہلے 6 ماہ میں 231 ارب روپے بجٹ خسارہ ہوا، قرضوں پر سود کی مد میں 541 ارب روپے قرضہ لیا گیا، قرضہ جات طے شدہ منصوبوں پر صرف 164 ارب روپے خرچ ہوئے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button