اوورسیز

بے دخل بھارتیوں کی امریکی فوجی طیارے میں وطن واپسی، کتنا خرچہ آیا؟

امریکہ سے ڈی پورٹ کئے گئے ہندوستانیوں کو امریکی فوجی طیارے C-17 میں واپس ہندوستان بھیج دیا گیا۔فوجی طیاروں میں غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کرنا کوئی نئی بات نہیں، امریکا پہلے بھی ایسا کرچکا ہے، تاہم اس کارروائی کی قیمت کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ سنبھالتے ہی امریکی سرحدوں کو مزید مضبوط کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر امریکا میں داخل ہونے والوں کے خلاف اقدامات مزید سخت کردیے۔تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔حال ہی میں ہندوستان واپس بھیجے گئے 104 تارکین وطن کو فرسٹ کلاس یا کمرشل چارٹرڈ پروازوں کے بجائے امریکی فوجی C-17 طیاروں پر ہندوستان لایا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مذکورہ فوجی طیارے کی یک طرفہ قیمت دوسروں کے مقابلے میں 5 گنا زیادہ ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button