
ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کی پہلی ششماہی میں سب سے زیادہ لیوی وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔ جولائی سے دسمبر 2024 کے دوران پیٹرولیم لیوی کی وصولی 549 ارب 41 کروڑ روپے سے زائد تھی جس سے رواں مالی سال میں ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ لیوی کی وصولی کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔وصولی کا ہدف 1281 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے اور پٹرول پر 60 روپے لیوی وصول کی جا رہی ہے۔رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں بنیاد پر پیٹرولیم لیوی کی وصولی میں 76 ارب 64 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔جولائی تا دسمبر 2024 میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں 549 ارب 41 کروڑ روپے وصول کیے گئے جب کہ گزشتہ مالی سال جولائی تا دسمبر پیٹرولیم لیوی کی وصولی 472 ارب 77 کروڑ روپے۔