پاکستانتازہ ترین

صدر آصف زرداری 5 روزہ دورہ چین مکمل کرکے وطن روانہ

صدر آصف علی زرداری چین کا 5 روزہ دورہ مکمل کر کے وطن واپس روانہ ہو گئے۔ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے دورہ چین کے دوران اپنے چینی ہم منصب صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات کی۔ صدر نے چین کے شہر ہاربن میں نویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی۔دورے کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے گئے۔ صدر آصف زرداری کے وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم حسین شامل تھے۔ صدر آصف علی زرداری نے یہ دورہ چینی صدر شی جن پنگ کی خصوصی دعوت پر کیا، جس میں دو طرفہ تعلقات اور مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button