
بنوں کے علاقے فتح خیل میں دہشت گردوں نے دو روز میں دوسری بار پولیس چوکی پر حملہ کیا۔پولیس کے مطابق فتح خیل چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے جب کہ حملہ آور کارروائی کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ڈی پی او بنوں کا کہنا ہے کہ فتح خیل پوسٹ پر دہشت گردوں نے 2 روز میں دوسری بار حملہ کیا۔یاد رہے کہ گزشتہ رات بھی دہشت گردوں نے فتح خیل پولیس چوکی پر حملہ کیا تھا جسے پولیس نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا تھا۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔