
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ترجمان سرفراز مغل نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کل ہونے والے اجلاس کے لیے 50 لاکھ روپے دیے ہیں۔کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے تحریک انصاف کے جلسوں اور احتجاج پر اخراجات کی مد میں 50 کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے احتجاج کے دوران جلنے والی مشینری اور دیگر نقصانات کی ادائیگی اپنی جیب سے کی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ عمر امین کی قیادت میں ایک بڑا قافلہ کل ڈی آئی خان ریجن سے صوابی پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ قافلے میں شامل سینکڑوں گاڑیوں کے کرایے ادا کر دیے گئے ہیں، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور پارٹی کے لیے کام کرتے رہیں گے۔ترجمان فراز مغل نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نے کل ہونے والے اجلاس کے لیے فنڈز بھی دے دیے ہیں۔