
پنجاب میں دھند کا دورانیہ کم ہوگیا ہے جب کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ دنوں میں موسم کی پیشگوئی جاری کردی گئی ہے۔صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے جب کہ دن اور رات کے اوقات میں دھند کا دورانیہ بھی کم ہونا شروع ہو گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خشک موسم کا یہ سلسلہ آئندہ 2 سے 3 روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔لاہور میں خشک موسم کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے جب کہ خشک موسم کی وجہ سے دن تھوڑی گرم اور راتیں سرد ہو رہی ہیں۔آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔