
ماورا حسین نے اپنے نکاح کے جوڑے اور زیور کی خاص بات بتا دی
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے اپنی شادی کے جوڑے اور زیورات کے حوالے سے سب سے خاص بات بتا دی۔ماورا حسین نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی کچھ نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’’میں رانو کے بالوں کے اس چمکدار جوڑے کو پہن کر اپنی نئی زندگی میں داخل ہو رہی ہوں‘‘۔اداکارہ نے لکھا کہ رانو آنٹی اور جہان نور دونوں کا شکریہ کہ انہوں نے یہ جوڑی بنا کر میرا خواب پورا کیا۔انہوں نے لکھا کہ اس جوڑے کے ساتھ دوپٹہ میری ساس نے اپنی شادی پر پہنا تھا اور میں اس جوڑے کے ساتھ جو زیورات پہن رہی ہوں وہ عامر گیلانی کی دادی کا ہے جو انہوں نے نصف صدی قبل اپنی شادی پر پہنا تھا۔ماورا حسین نے یہ بھی لکھا کہ میں صرف اتنا جانتی ہوں کہ اس جوڑے کو اس سے بہتر ڈیزائن نہیں کیا جا سکتا تھا اور جس طرح رانو نے کیا! الحمدللہ۔اس پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت زیادہ لائکس مل رہے ہیں، اداکارہ کی سادگی اور اپنے شوہر کے خاندان کو اتنے خوبصورت انداز میں عزت دینے پر بھی سراہا جا رہا ہے۔