کھیل

بھائیو! 3 سے 4 ٹکٹس ملتے ہیں، اس لئے بس ٹکٹ نہ مانگا کریں: نسیم شاہ

فاسٹ بولر نسیم شاہ نے شائقین سے درخواست کی کہ وہ میچ کے لیے ٹکٹ نہ مانگیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ بھائیو! ہم لوگوں کو 3 سے 4 ٹکٹ ملتے ہیں اور دو تین سو لوگ ہوتے ہیں، پلیز ناراض نہ ہوں، آپ کے گھر والوں کو بھی کبھی کبھی پابندی لگانی پڑتی ہے۔نسیم شاہ نے کہا کہ مجبوری ہے، ہم سب کو خوش نہیں رکھ سکتے، بس ٹکٹ نہیں مانگتے۔نسیم شاہ نے کہا کہ میں 12 یا 13 سال کی عمر میں کرکٹ کھیلنے لاہور آیا تو ایک شخص نے گیند دیکھ کر کہا کہ اب آپ فرسٹ کلاس کھیل سکتے ہیں۔ میرے والد نے مجھے کھیلنے کے لیے ڈیڑھ ماہ کا وقت دیا۔نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ سلمان قادر نے میرے بارے میں پیش گوئی کی تھی اور پھر میں نے بہت محنت کی، میں کافی محنت کے بعد یہاں تک پہنچا ہوں، ری ہیب کے بعد واپس آنا کسی بھی کھلاڑی کے لیے بہت مشکل ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نئی گیند کا اپنا پریشر ہوتا ہے اور نئی گیند سے وکٹیں لینا بہت ضروری ہے، میری کوشش ہوتی ہے کہ ون ڈے کرکٹ میں ڈسپلن کے ساتھ بولنگ کروں۔نسیم شاہ نے کہا کہ ٹیل اینڈرز پارٹنرشپ بناتے ہیں تو بولرز مایوس ہوتے ہیں، یہ دیکھ کر میں بھی پارٹنرشپ بنانے کی کوشش کرتا ہوں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button