کھیل

فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت ایک بار پھر معطل کردی

فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی رکنیت ایک بار پھر معطل کر دی ہے۔ فیفا کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن کو فوری طور پر معطل کردیا گیا ہے کیونکہ پی ایف ایف اپنے آئین میں ایسی ترامیم شامل کرنے میں ناکام رہی جو شفاف اور جمہوری انتخابات کو یقینی بنانے اور پی ایف ایف کو فیفا کے مقرر کردہ اصولوں کے مطابق معمول پر لانے کے عمل کو مکمل کرنے میں اہم کردار ادا کرتی۔فیفا کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جب تک پی ایف ایف کانگریس فیفا اور اے ایف سی کی تجویز کردہ آئینی ترامیم کو منظور نہیں کرتی تب تک معطلی برقرار رہے گی۔ اس سے قبل، فیفا اور ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) نے پی ایف ایف کو اپنے آئین میں ترمیم کرنے کی سفارش کی تھی، خاص طور پر انتخابی عمل سے متعلق دفعات کو تبدیل کرنے کے لیے۔ تاہم، PFF منتخب کانگریس نے ان ترامیم کو مسترد کر دیا۔جس کے نتیجے میں یہ معطلی عمل میں آئی۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب پی ایف ایف کو معطلی کا سامنا کرنا پڑا ہو۔ اپریل 2021 میں، فیفا نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کو معطل کر دیا۔ پی ایف ایف کے دفاتر پر اس وقت اشفاق حسین گروپ کا قبضہ تھا، پابندی جون 2022 میں ختم ہوئی تھی۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button