
محسن نقوی علی الصبح وطن واپسی پر فوری قذافی اسٹیڈیم کا جائزہ لینے پہنچ گئے
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی صبح سویرے واپسی پر فوری طور پر قذافی اسٹیڈیم پہنچے اور افتتاحی تقریب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ریکارڈ وقت میں مکمل ہونے والے قذافی سٹیڈیم کی افتتاحی تقریب آج ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایونٹ نئے قذافی اسٹیڈیم کے لائق ہونا چاہیے، آج پاکستان کے لیے فخر کا مقام ہے، قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو کا کام ریکارڈ وقت میں مکمل کرنے کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے۔محسن نقوی صبح سویرے وطن واپسی کے فوراً بعد قذافی اسٹیڈیم کا معائنہ کرنے پہنچے۔محسن نقوی صبح سویرے وطن واپسی کے فوراً بعد قذافی اسٹیڈیم کا معائنہ کرنے پہنچے۔آج وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف قذافی سٹیڈیم کا افتتاح کریں گے۔قذافی سٹیڈیم کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں معروف گلوکار آواز کا جادو جگائیں گے۔شاندار لائٹ شو اور ڈرمنگ ہوگی، قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب شائقین کرکٹ کے لیے مفت ہوگی۔