
اسماعیلی برادری کے 49ویں امام مولانا شاہ کریم الحسینی کی دعائیہ تقریب کل 8 فروری کو لزبن میں ہوگی۔ دعائیہ تقریب میں صرف مدعو مہمان ہی شرکت کریں گے۔پرنس کریم آغا خان کو مصر کے شہر اسوان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔شہزادہ رحیم آغا خان اسماعیلی برادری کے نئے 50ویں امام ہوں گے۔ اس بات کا اعلان پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں امام کے اہل خانہ اور جماعت کے بزرگوں کے سامنے کیا گیا۔یاد رہے کہ پاکستان نے پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر 8 فروری کو ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔