
پاکستان تحریک انصاف کو 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ مل سکی، ڈی سی لاہور نے جلسے کے این او سی کی درخواست مسترد کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ نے ضلعی انتظامیہ کو پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی، لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ متن میں کہا گیا ہے۔لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے ریلی کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا۔ 8 فروری کو لاہور میں کرکٹ میچ، بین الاقوامی سپیکر کانفرنس اور ہارس اینڈ کیٹل شو جیسی اہم تقریبات ہیں جس کی وجہ سے سیکیورٹی کے لیے پہلے ہی ہزاروں اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کارکنوں کو جلسے کی اجازت نہ ملنے پر آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ صوابی جلسہ میں شمالی پنجاب کے 10 اضلاع شرکت کریں گے، پنجاب کے دیگر تمام علاقے، وسطی، مغربی اور جنوبی اپنے اپنے اضلاع میں پرامن احتجاج کریں گے۔