0

ون ڈے میچ، انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی

لارڈز:انگلینڈنے چوتھے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کو 100رنز سے شکست دے دی ۔ انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9وکٹوں کے نقصان پر 311رنز بنائے جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 211رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ تفصیل کے مطابق انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز کیا، اوپنر جونی بیرسٹو 13اور ڈیوڈ میلان 127رنز بنا کر آو ٹ ہوئے۔ جو روٹ 29،ہیری بروک 10، جوز بٹلر 36، لیام لیونگ سٹون 28، معین علی 3، سیم کرن20اور ڈیوڈ ولے 19رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ریچن رویندر 4، ڈیرل مچل اور میٹ ہینری 2,2وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں