0

حقیقی دوستی کے رجحان کو فروغ دیں

نئی دوستیاں بنانے کے لیے بچے کو مختلف سپورٹس یا تعلیمی کلب میں داخل کرائیں تاکہ وہ الیکٹرانک گیمز کی جانب راغب نہ ہوں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ الیکٹرانک گیمز کھیلنے سے بچوں کو باز رکھنا اگرچہ مشکل امر ہے تاہم یہ ناممکن نہیں۔ اس رجحان کو کنٹرول کرنے کے لیے سماجی خلا کو پُر کرنے کی ضرورت ہے اور روابط کو مستحکم کریں تاکہ بچے نئے دوست بنائیں۔وقت کو منظم کریںبچوں کو اس بات کا احساس دلائیں کہ وہ اپنے وقت کو منظم کریں اور ہر کام اپنے وقت پر کریں۔ پڑھائی کے وقت پڑھائی کریں اور جسمانی کھیلوں میں حصہ لینے کا وقت بھی متعین کریں۔ ایسا کرنے سے ان میں احساس ذمہ داری میں اضافہ ہو گا اور وہ کسی مشکل میں مبتلا نہ ہوں گے کیونکہ جو عادت انہیں ابتدا سے ہو گی وہ ہمیشہ اسی پر قائم رہیں گے۔بچوں سے بات کریںوالدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کو ان گیمز کے خطرناک اثرات سے اچھی طرح واقف کرائیں اور انہیں اس بات کا یقین دلائیں کہ مسلسل گیم کھیلنا ان کے لیے نقصان دے ہوسکتا ہے۔محدود وقت کا تعین کریںوالدین اپنے بچوں کو کمپیوٹر یا آئی پیڈ استعمال کرنے کے لیے دن میں ایک گھنٹہ متعین کریں جو صرف پڑھائی کی حد تک ہو۔ کمپیوٹر میں بچوں کی حفاظت کے پروگرام انسٹال کریں۔ڈیجیٹل آلات سے دوری اگر آپ کا بچہ ایک بکس یا پلے اسٹیشن استعمال کرتا ہے تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ یہ آلات ہمہ وقت اس کی دسترس میں نہ ہوں۔ آپ بچوں کو دن میں زیادہ سے زیادہ دو گھنٹے کے لیے کھیلنے کی اجازت دے سکتے ہیں، وہ بھی چھٹیوں یا ویک اینڈز پر اس کی علاوہ نہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں