
انٹرٹینمنٹ
عامرخان کی تیسری گرل فرینڈ کی تفصیلات سامنے آ گئیں
بھارتی اداکار عامر خان کی تیسری گرل فرینڈ کے حوالے سے تفصیلات سامنے آگئیں۔مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان ان دنوں اپنی ذاتی زندگی پر تبصرہ کرنے سے گریز کررہے ہیں جب کہ بھارتی میڈیا ان کے پیچھے پڑ گیا ہے۔پنک ولا نے انکشاف کیا ہے کہ عامر خان جس نئی خاتون کو ڈیٹ کر رہے ہیں وہ گوری ہیں لیکن ان کا پورا نام شیئر نہیں کیا گیا۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ عامر خان نے نئی گرل فرینڈ کو اپنے گھر والوں سے بھی ملوایا ہے، گوری کی عامر خان کے اہل خانہ سے ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گوری کا ہندی فلم انڈسٹری سے کوئی تعلق نہیں ہے۔دوسری جانب 59 سالہ اداکار عامر خان نے ان خبروں پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور انہوں نے تاحال کوئی تصدیق یا تردید جاری نہیں کی۔