
چیمپئنز ٹرافی: آسٹریلیا کو ایک ہی دن 3 بڑے دھچکے لگ گئے
آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے۔آسٹریلوی فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کو بھی ٹیم سے باہر کردیا گیا ہے جبکہ مارکس اسٹونز نے آج ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔آل راؤنڈر مچل مارش فٹنس مسائل کے باعث پہلے ہی اسکواڈ سے باہر ہو چکے ہیں۔آسٹریلیا نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے ابتدائی سکواڈ میں 4 تبدیلیاں کر دیں، آسٹریلیا سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ کے اختتام پر سکواڈ کو حتمی شکل دے گا۔پیٹ کمنز ٹخنے کی چوٹ سے صحت یاب نہیں ہوئے جبکہ جوش ہیزل بھی زخمی ہیں۔دونوں آسٹریلوی فاسٹ باؤلرز کو بحالی کے لیے ابھی وقت درکار ہے۔اس حوالے سے آسٹریلیا کے چیف سلیکٹر جارج بیلی کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور مچل مارش انجری کا شکار ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ کھلاڑی چیمپئنز ٹرافی سے قبل پوری طرح فٹ نہیں ہوسکے۔