
ماہرہ خان سے زیادہ خوبصورت ہانیہ عامر ہیں: راکھی ساونت
بالی ووڈ کی متنازعہ اداکارہ اور ڈانسر راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ ہانیہ عامر ماہرہ خان سے زیادہ خوبصورت ہیں۔راکھی ساونت نے حال ہی میں ایک پاکستانی ویب شو میں ٹیلی فونک گفتگو کی جس میں ان سے سوال پوچھا گیا کہ آپ کو پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر سے محبت کیسے ہوئی؟بھارتی اداکارہ نے کہا کہ میں نے سلمان بھائی سے کہا ہے کہ وہ بھارتی اداکارائیں چھوڑ کر پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ کام کریں کیونکہ آپ اور ہانیہ عامر کی آن اسکرین جوڑی لوگوں کو پسند آئے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ماہرہ خان، جنہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ بالی ووڈ فلم میں کام کیا تھا، ان سے زیادہ ہانیہ عامر کو پسند کریں گی۔راکھی ساونت نے کہا کہ مجھے بھی ماہرہ خان پسند ہیں لیکن وہ خوبصورت ہانیہ عامر جیسی خوبصورت نہیں ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر سلمان خان اپنی فلم میں ہانیہ عامر کو ہیروئن کے طور پر کاسٹ کرتے ہیں تو ان کی فلم سپر ہٹ ہوگی اور باکس آفس پر 10 ہزار کروڑ سے زیادہ کمائے گی۔