0

ویڈیو : سعودی صحرا میں بزرگ شخص موت کے دہانے پر، پھر کیا ہوا؟

ریاض : سعودی عرب کے صحرا میں گمشدہ ضعیف شخص کو موت کے منہ میں جانے سے بروقت بچالیا گیا جس کی ویڈیو نے دیکھنے والوں کے دل موہ لیے۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں ایک بزرگ شخص صحرا میں گم ہوگئے اور کافی دیر تک کوشش کے باوجود باہر نکلنے میں ناکام رہے اور اس کشمکش میں موت کے دہانے پر پہنچ گئے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں وہ مناظر دکھائے گئے ہیں جب ریسکو کرنے والے اہلکاروں نے بزرگ کو ڈھونڈ لیا اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔ تلاش کے مشکل لمحات کے بعد لاپتہ بزرگ شہری کو بحفاظت بازیاب کرلیا گیا۔سوشل میڈیا پر صارفین کو بزرگ شخص کی اس کہانی نے دل گرفتہ کردیا، بڑی تعداد میں لوگ بزرگ سے ہمدردی کا اظہار کرتے رہے۔ تلاش کرنے والی ٹیمیں تثلیث میں جبل شوک کے قریب بزرگ کو تلاش کرنے میں کامیاب ہوئیں۔ریسکیو ادارے نے “ایکس” پلیٹ فارم پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر بتایا تھا کہ ایک شخص کی طرف سے ایک تکلیف دہ کال موصول ہوئی ہے کہ اس کی کار ماؤنٹ شوک کے قریب ریت میں پھنس گئی ہے اور وہ مرنے والا ہے۔کال کے موصول ہوتے ہی ریسکیو ارکان نے فوری طور پر اپنا کام شروع کردیا اور آخر کار بزرگ کی کار کو ڈھونڈ لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں