اوورسیزپاکستان

ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر کنٹرول کے اعلان پر دھچکا لگا: آسٹریلوی وزیرِ اعظم

آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانی نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ پر کنٹرول کا اعلان ایک دھچکا تھا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انتھونی البانی نے کہا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ میں دو ریاستی حل کے حامی ہیں۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی پٹی پر طویل مدتی قبضے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ غزہ کی طویل مدتی ملکیت کی پوزیشن کو دیکھتے ہیں۔وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم غزہ کی ترقی کریں گے، علاقے کے لوگوں کے لیے ملازمتیں فراہم کریں گے، شہریوں کو آباد کریں گے، منصوبے کے تحت فلسطینیوں کے لیے جگہ فراہم کریں گے، اردن اور مصر کے رہنماؤں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کی۔دوسری جانب سعودی عرب نے کہا ہے کہ وہ فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم نہیں کرے گا۔ایک اہم بیان میں سعودی عرب نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام کے حوالے سے اس کا موقف پختہ اور غیر متزلزل ہے۔ سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کھلے اور غیر مبہم انداز میں مملکت کے موقف کی تصدیق کرتے ہیں اور اس موقف کی کسی بھی صورت میں تشریح کی اجازت نہیں ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button