اوورسیز

امریکی سینیٹر کی صدر ٹرمپ کے غزہ پر قبضے سے متعلق بیان پر تنقید

امریکی سینیٹر کرس مرفی نے غزہ پر قبضے کے حوالے سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ڈیموکریٹک سینیٹر کرس مرفی نے کہا ہے کہ ہم غزہ پر قبضہ نہیں کر رہے، غزہ پر حملہ ہزاروں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا باعث بنے گا۔سینیٹر کرس مرفی نے کہا ہے کہ غزہ پر حملہ مشرق وسطیٰ میں کئی دہائیوں کی جنگ کا باعث بنے گا، ٹرمپ کے بیان کا مقصد میڈیا اور عوام کی توجہ اصل کہانی سے ہٹانا ہے۔امریکی سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ اصل کہانی یہ ہے کہ ارب پتیوں نے عوام سے لوٹ مار کے لیے حکومت سنبھالی ہے۔دوسری جانب سعودی عرب فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم نہیں کرے گا۔ایک اہم بیان میں سعودی عرب نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام کے حوالے سے اس کا موقف پختہ اور غیر متزلزل ہے۔امریکی سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ اصل کہانی یہ ہے کہ ارب پتیوں نے عوام سے لوٹ مار کے لیے حکومت سنبھالی ہے۔دوسری جانب سعودی عرب فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم نہیں کرے گا۔ایک اہم بیان میں سعودی عرب نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام کے حوالے سے اس کا موقف پختہ اور غیر متزلزل ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انتھونی البانی نے کہا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ میں دو ریاستی حل کے حامی ہیں۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی پٹی پر طویل مدتی قبضے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ غزہ کی طویل مدتی ملکیت کی پوزیشن کو دیکھتے ہیں۔وائٹ ہاؤس میں وزیر اعظم نتن یاہو کے ساتھ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا تھا کہ ہم غزہ کو ترقی دیں گے، وہاں کے لوگوں کے لیے لوگ بسائیں گے، آپ کے لیے پارٹی کے اردن کے تحت اردن اور مصر کے رہنما خطوط فراہم کریں گے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button