پاکستانتازہ ترین

چین سے پولیس کے لیے جدید ٹیکنالوجی و آلات لیں گے: محسن نقوی

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ چین سے پولیس کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور آلات لیں گے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کی۔ملاقات میں پولیس اور نیم فوجی دستوں کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں نیشنل پولیس اکیڈمی کے ساتھ تعاون، انٹیلی جنس شیئرنگ کو مزید بہتر بنانے اور نیم فوجی دستوں کے لیے سرحدوں کو محفوظ بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات میں جنوری میں مشترکہ ورکنگ گروپ کے اجلاس پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور بیجنگ پولیس اور اسلام آباد پولیس کے درمیان تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔وفاقی وزیر داخلہ اور چینی ہم منصب کے درمیان ملاقات 2 گھنٹے تک جاری رہی۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے چینی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button