
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر شایان شان طریقے سے منایا جا رہا ہے، ملک بھر میں ریلیاں، سیمینارز اور خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔صبح 10 بجے پورے ملک اور آزاد کشمیر میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی اور خصوصی تقریبات بھی منعقد کی جائیں گی۔وزیراعظم پاکستان شہباز شریف آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کریں گےمقبوضہ کشمیر کو بھارت کے گزشتہ 78سال سے ناجائز، ناجائز اور غاصبانہ قبضے سے آزاد کرانے اور کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق خودارادیت دلانے کے لیے ماضی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستان کے ہر گلی، ہر شہر اور ہر گلی کوچے سے آزادی کشمیر کی آواز بلند کی جائے گی۔کشمیر کے مسئلہ پر ریاست پاکستان کے غیر متزلزل مؤقف کو بھارتی جبر و استبداد اور مظلوم کشمیریوں کے حق آزادی کے لیے جلسوں، جلوسوں اور ریلیوں میں اجاگر کیا جائے گا۔واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر پر آج عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں پاکستان سے اظہار تشکر کے پوسٹرز آویزاں کیے گئے، جن پر وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزیراعظم آزاد کشمیر کی تصاویر آویزاں ہیں۔