
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اس تاثر کو مسترد کر دیا کہ پاکستان امریکہ تعلقات ایک شخص یا ایک جماعت تک محدود ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان میں امریکی اسلحے کی وجہ سے پاکستان میں حملوں کی شدت اور جانی نقصان میں اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا کھلا ہاتھ ہے، اس نے خود افغانستان میں بھارتی قونصل خانوں سے متعلق شواہد افغان طالبان کے حوالے کیے ہیں۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ بھارت نہ صرف پاکستان بلکہ امریکہ اور کینیڈا کو بھی دہشت گردی برآمد کر رہا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ ٹرمپ حکومت اور پاکستانی حکومت کے تعلقات ٹھیک ہیں، پاک امریکا تعلقات کسی ایک شخص یا جماعت تک محدود نہیں ہیں۔