0

واٹس ایپ اپنے صارفین کی سیکیورٹی مزید بہتر کرنے کے لیے کوشاں

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی ذیلی پیغام رساں ایپلی کیشن واٹس ایپ اپنے صارفین کی پرائیویسی کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔واٹس ایپ بِیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق ایپلی کیشن کا نیا پرائیویسی ری لے فیچر واٹس ایپ کے سرور سے کال گزارنے کے گرد کھومتا ہے۔ ایسا کرنے سے صارفین کا آئی پی ایڈریس اور ان کا مقام عیاں ہونے سے بچایا جاسکے گا۔کمپنی کی جانب سے اس فیچر کو متعارف کرائے جانے کا مقصد محفوظ کالز کی فراہمی اور کال ڈیٹا کے ذریعے صارفین کے موجودہ مقام کو افشا ہونے سے بچانا ہے۔کمپنی کی جانب سے ایسا کرنا کال کے معیار اور پرائیویسی کے درمیان توازن برقرار رکھنے کے لیے مسائل کھڑے کر رہا ہے۔پرائیویسی ری لے فیچر فی الحال آزمائشی مراحل میں ہے اور چند بِیٹا صارفین کو دستیاب ہے۔ کمپنی کی جانب سے آزمائش کا دائرہ جلد ہی وسیع کیا جائے گا اور جس بعد مستحکم فیچر صارفینکے لیے ریلیز کردیا جائے گا۔واضح رہے اس کے علاہ واٹس ایپ اوتار کا استعمال کرتے ہوئے اسٹیٹس کا جواب دینے، اصل معیار پر تصاویر اور ویڈیو بھیجنے اور کالنگ انٹرفیس کو بہتر کرنے کے فیچر پر کام کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں