0

ایلون مسک کا ایکس پر ویڈیو آڈیو کال فیچر متعارف کرانے کا اعلان

کیلیفورنیا: سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے سربرہ ایلون مسک نے ویڈیو اور آڈیو کال فیچر متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔جمعرات کو ایکس سربراہ کی جانب سے ایک پوسٹ میں بتایا گیا کہ نئے فیچرز کے لیے صارفین کو فون نمبر کی ضرورت نہیں ہوگی اور یہ ایپل کے آئی او ایس، گوگل کے اینڈرائیڈ اور پرسنل کمپیوٹر پر دستیاب ہوگا۔تاہم، ان کی جانب سے لانچ کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ٹویٹر کی بطور ایکس ری برانڈنگ کے بعد ایلون مسک نے پیغام رسانی سے لے کر براہِ راست رقوم کی منتقلی تک متعدد سروسز فراہم کر کے پلیٹ فارم کو ایک سپر ایپ میں بدلنے کا عندیہ دیا تھا۔ایلون مسک پلیٹ فارم پر خبروں کے لنک کے ظاہر ہونے کے متعلق بھی تبدیلی پر کام کر رہے ہیں جو خبر رساں اداروں کی ریچ کو متاثر کر سکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں