اوورسیز

آسٹریلیا، شارک کے حملے میں لڑکی ہلاک

آسٹریلیا کے مشرقی ساحل پر ایک سیاحتی مقام کے قریب تیراکی کے دوران شارک کے حملے میں ایک نوعمر لڑکی ہلاک ہو گئی۔خبر رساں اداروں کے مطابق یہ واقعہ برسبین سے 80 کلومیٹر شمال میں واقع بریب آئی لینڈ کے وریم بیچ پر پیش آیا۔کوئنز لینڈ اسٹیٹ پولیس کے مطابق لڑکی پر تیراکی کے دوران شارک نے حملہ کیا۔ اسے زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی۔پولیس کی طرف سے عمر نہیں بتائی گئی تاہم مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ وہ 17 برس کی ہے۔مقامی لوگوں نے میڈیا کو بتایا کہ اس بیچ پر دن بھر سیاح تیراکی کرتے ہیں، اس جزیرے کے پاس بہت شارک ہیں لیکن انکا ساحل کے قریب آجانا لوگوں کو خوف میں دیکھ رہا ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button