
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث دنیا بھر میں مہنگائی کا طوفان برپا ہے جس نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا میں کئی ممالک ایسے ہیں جہاں پیٹرول کی قیمتیں کم ہیں۔ اس درجہ بندی کے ساتھ ہی یہ فہرست جاری کی گئی۔ دنیا کا سب سے سستا پیٹرول 7.98 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔ شاید آپ کو اس قیمت پر یقین نہ آئے لیکن اگر آپ ایران میں ہیں تو آپ کو اس قیمت پر پیٹرول مل سکتا ہے۔ایران کے بعد سب سے سستا پیٹرول فراہم کرنے والا ملک جنگ زدہ لیبیا ہے جہاں ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت 8 روپے 52 پیسے ہوگی۔تیل کی دولت سے مالا مال ملک وینزویلا فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں پیٹرول کی قیمت 9 روپے 76 پیسے فی لیٹر ہے۔چوتھا ملک انگولا ہے جہاں یہ 91 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہے۔ مصر 94 روپے 39 پیسے کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے، اس کے بعد الجزائر، کویت، ترکمانستان، ملائیشیا اور قازقستان چھٹے سے دسویں نمبر پر ہے۔دنیا میں سب سے سستے پیٹرول والے ممالک کی فہرست میں پاکستان 36 ویں نمبر پر ہے جب کہ بنگلہ دیش 46 اور بھارت 73 ویں نمبر پر ہے۔مہنگے داموں پیٹرول فراہم کرنے والے ممالک کی فہرست میں ہانگ کانگ پہلے نمبر پر ہے جہاں پیٹرول 950 روپے 4 پیسے فی لیٹر دستیاب ہے۔اس کے بعد بالترتیب آئس لینڈ، ڈنمارک، ہالینڈ، سنگاپور، اسرائیل، سوئٹزرلینڈ، یونان، بارباڈوس اور ناروے کا نمبر آتا ہے۔